سیف علی خان کو بالآخر گھی کی سپلائی مل گئی

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کو بالآخر 2 سال تک استعمال کے لیے گھی کی سپلائی مل گئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان نے جب امیتابھ بچن کے شو کون بنے گا کروڑ پتی کے سیزن 18 میں شرکت کی تھی تو اس شو کے دوران اداکار سے یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ اگر وہ دسویں سوال کا درست جواب دیں گے تو انہیں پورے 2 سال تک استعمال کے لیے گھی کی سپلائی دی جائے گی۔سیف علی خان نے اس پیشکش پر غیر معمولی جوش کا اظہار کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی تھی۔ بعد ازاں بھارتی اداکار نے اپنے مختلف انٹرویوز میں بتایا کہ مجھے وعدے کے باوجود گھی نہیں ملا، جس پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ مہم شروع کی۔ مداحوں نے ایک آن لائن پٹیشن بھی بنائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں