اسلام آباد (سپورٹس نیوز)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 71 ویں پاکستان نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ 11 دسمبر سے نشتر پارک، لاہور میں شروع ہو گی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے فیڈریشن کے ساتھ منسلک ڈیپارٹمنٹ، صوبائی اور ریجنل کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی اور چیمپئن شپ میں دو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں ایلیٹ اور جونیئر کے مقابلے رکھے گئے ہیں اور چیمپئن شپ 13 دسمبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔




