ماسکو (سپورٹس نیوز) عالمی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے ماسکو کو 2030 کی عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی دے دی۔فروری 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اولمپک کھیلوں کی کسی عالمی تنظیم نے روس کو عالمی چیمپئن شپ کی میزبانی سونپی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2029 کی عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ بھارت کے شہر احمد آباد میں منقعد ہو گی۔ماسکو میں عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ آخری بار 1983 میں منعقد ہوئی تھی، 2030 میں ہونے والی یہ چیمپئن شپ روس کو 2032 کے برسبین اولمپکس میں شرکت کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔




