فیصل آباد ڈاکوؤں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا،مزید29وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا۔ آج پھر مزید 29وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات،نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لئے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر6خواتین کو اغوا کر لیا۔پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ فیصل ٹائون کے نوید کی اہلیہ (ح) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان، ملت ٹائون کے علاقہ باوا چک کے عقیل کی بھتیجی(ر) گھر سے سکول گئی واپس نہ آئی۔ ایئرپورٹ کے علاقہ67ج ب کے طارق کی بیٹی(ف) کو نامعلوم ملزمان، سمن آباد کے عمران کی ہمشیرہ(الف) گھر سے دوائی لینے ہسپتال گئی واپس نہ آئی، جڑانوالہ کے امانت علی کی بیٹی(ع) کو نامعلوم اور مرید والا کے علاقہ 204گ ب کے صدیق کی اہلیہ(الف) کو اوباش ملزمان یاسر وغیرہ نے اغوا کر لیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ لیاقت ٹائون کی شمائلہ بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان چور لے گئے،گلزار کالونی کے وقار افضل سے 20ہزار و فون چھین لیا، اسٹیشن چوک کے قریب ذوالفقار سے10ہزار و فون چھین لیا، کہکشاں کالونی کے فرحان علی کی گھریلو ملازمہ افشاں بی بی نے ساتھیوں سے مل کر25لاکھ کے زیورات ، نقدی چوری کر لئے، 7ج ب نلکہ کوہالہ کی ناظمہ بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا۔ کمال پور کے قریب صداقت علی سے 10ہزار و فون، ملت ٹائون عثمان بلاک کے ندیم کے زیر تعمیر گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 116ج ب کمرہ کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چور لے گئے،ایئر پورٹ کے علاقہ میں غلام حسین سے نقدی و فون، سمن آباد امتیاز ولاز کے نصرت علی کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری،215ر۔ب کے قریب عرفان سے37ہزار و فون چھین لیا، اسلام پورہ جڑانوالہ کے چنگیز خان کی دکان سے بھاری مالیت کے چاول ، گھی وغیرہ چوری، 144گ ب کے دلبر سے نقدی و فون،42گ ب کے شہباز سے5ہزار و فون چھین لیا، 216ر۔ب کے دانش علی سے2لاکھ و فون چھین لیا،266ر۔ب کے عبدالحمید سے 10ہزار و فون، 73ر۔ب کے عرفان کی دکان سے سامان چوری،420گ ب کے طارق سے نقدی و فون، 46گ ب کے سعد اللہ کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی بھاری مالیت کا سامان چور لے گئے۔علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے رضوان، جڑانوالہ سے نوید انجم، پیپلز ٹائون کے علی، سمندری روڈ سے افضال، گلستان کالونی سے احمد، قصبہ تاندلیانوالہ سے امجد علی و دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں