لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے پر مکمل توجہ ہے،ڈاکٹر حبیب الرحمن،میاں ناصر یعقوب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز کے زیر اہتمام صدر حمزہ خالد شیخ کی صدارت میں ڈاکٹر حبیب الرحمن ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور میاں ناصر یعقوب سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی شیلڈز دینے اور نئے ممبران کو نوٹیفکیشن دینے کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا’ تقریب کے مہمان خصوصی انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا ‘ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض تھے’ میزبان حمزہ خالد شیخ نے مہمانوں اور ممبران کو ینگ ٹریڈرز کی سابق تین ماہ اور آنے والے تین ماہ کیلئے اپنے لائحہ عمل سے آگاہ کیا’ انہوں نے کہا کہ ینگ ٹریڈرز نوجوان تاجروں کی ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل ہے’ یہاں بھی نوجوان تاجروں کو کسی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہم اپنے قائدین کے تعاون سے ان کے مسائل حل کرتے ہیں اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کرتے ہیں’ آج کی تقریب کا مقصد نوجوان گورنمنٹ آفیسر حبیب الرحمن اور میاں ناصر یعقوب کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے ہمیشہ نوجوان تاجروں کے ساتھ تعاون کیا ہے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حبیب الرحمن ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور میاں ناصر یعقوب سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول نے ینگ ٹریڈرز کے صدر حمزہ خالد شیخ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہماری کارکردگی کو سراہا اورہمیں تعریفی شیلڈز دیں’ انہوں نے تقریب میں موجود نوجوان تاجر رہنمائوں کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ فیصل آباد کے سرکاری یا نجی سکولوں اور کالجوں میں ہم آپ کی مکمل رہنمائی کریں گے’ مہمان خصوصی انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا ‘ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض نے کہا کہ ینگ ٹریڈرز ہمارا لگایا ہوا پودا ہے جو آج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے’ نوجوانوں کو اپنے مسائل خود حل کرتے ہمیں انتہائی خوشی ہوتی ہے’ ہماری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ نوجوانوں کو خودمختار کیا جائے اور ان کے مسائل حل کئے جائیں’ اس موقع پر ڈاکٹر حبیب الرحمن ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور میاں ناصر یعقوب سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کو عوامی خدمات کی اعتراف میں تعریفی شیلڈز دیں گئیں ‘ اس کے علاوہ رائے عرفان حیدر کھرل کو ینگ ٹریڈرز ایمبرائیڈری ایسوسی ایشن کے صدر اور نوید اسلم کو سٹی سیکرٹری اطلاعات کا نوٹیفکیشن دیا گیا’ علاوہ ازیں نئے ممبران کو ینگ ٹریڈرز کے کارڈ دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں