پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم ایشیاء کپ میں شرکت کیلئے عمان روانہ

کراچی(سپورٹس رپورٹر) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ میں شرکت کے لیے جمعرات کی صبح کراچی سے عمان روانہ ہوگئی۔ قومی جونیئر ٹیم کپتان فرحان یوسف کی قیادت میں ایونٹ میں شرکت کرے گی اور ٹائٹل کے دفاع کے لیے میدان میں اترے گی۔ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گا، جبکہ 8 نومبر کو روایتی حریف بھارت اور 10 نومبر کو نیپال سے مقابلہ ہوگا۔ایونٹ کے سیمی فائنلز 12 نومبر کو کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو شیڈول ہے۔پاکستانی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے عزم کے ساتھ عمان روانہ ہوئی ہے، جہاں قومی کھلاڑی ایشیا کپ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں