کولمبو(سپورٹس ڈیسک )کمار سنگاکارا نے ڈبلن ایئرپورٹ پر یورپی ایئرلائن ریان ایئر کے عملے کی طرف سے امتیازی سلوک کا الزام لگایا ہے۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے ڈبلن ایئرپورٹ پر ریان ایئر گیٹ کے اہلکاروں پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ سفر کے دوران امتیازی سلوک اور دھمکی آمیز رویے کا الزام لگایا ہے۔ایکس پر جاری بیان میں سنگاکارا نے لکھا کہ کیا کسی نے ڈبلن میں @Ryanair کے ساتھ امتیازی گیٹ کے اہلکاروں کا تجربہ کیا ہے؟میں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ابھی کیا اور یہ چونکا دینے والا تھا۔ خطاب کا لہجہ اور طریقہ کار میں غلط انداز اور دھمکی آمیز رویہ، کسی بھی مسافر کے لیے ناقابل قبول ہے۔سابق کرکٹر نے واقعے کی واضح تفصیلات نہیں بتائیں لیکن وہ خاص طور پر اس بات سے پریشان دکھائی دیے کہ ایئر لائن کے اہلکاروں نے اس کے اہل خانہ کے ساتھ کیا سلوک کیا۔




