لاہور(سپورٹس نیوز )ون ڈے ٹرائی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر سری لنکن ٹیم پر میچ فیس کا 5فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔آئی سی سی کے مطابق سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرایا، جس پر ٹیم پر میچ فیس کا 5فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ 29اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا تھا۔




