لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل جیتنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فائنل میچ میں پاکستانی پلئیرز نے سری لنکا کو آئوٹ کلاس کرکے جیت اپنے نام کی، فخر زمان،عرفات منہاس اور سعد بیگ کی جارحانہ بیٹنگ نے فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹرز نے بہترین ٹیم ورک اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں نے ثابت کیا ہے کہ جذبے، لگن اور عزم کے ساتھ کھیلنے سے کامیابی ملتی ہے۔ ٹیم نے بہترین نظم و ضبط اور کمال مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ کامیابی پلئیرز اور مینجمنٹ کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ٹیم اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ بھی کامیابیاں سمیٹے گی۔




