لاہور( شوبز نیو)سینئر اداکارہ زیبا بختیار 5 نومبر کو اپنی62ویں سالگرہ منائیں گی۔ زیبا بختیار نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پاکستان ٹیلی ویژن کے مقبول ڈرامہ سیریل انارکلی سے کیا جس میں ان کی جاندار اداکاری نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ بعدازاں انہوں نے بھارتی فلم حنا میں مرکزی کردار ادا کرکے اپنی پہچان بنائی۔ انہوں نے متعدد پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ زیبا بختیار اداکاری کے ساتھ فلمسازی اور ہدایتکاری کے شعبوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔




