سڈنی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شاندار ڈیبیو کیا ہے۔بگ بیش لیگ میں فاطمہ ثنا نے پرتھ اسکارچرز کی نمائندگی کرتے ہوئے میلبرن رینیگیڈز کے خلاف 4 اوورز میں 27 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انہوں نے ٹی 20 میچ میں ایک میڈن اوور بھی کروایا ہے۔واضح رہے کہ فاطمہ ثنا بگ بیش لیگ کھیلنے والی دوسری پاکستانی کرکٹر ہیں۔فاطمہ ثنا رواں سال دی ہنڈریڈ اور کینیڈا سپر 60 ٹورنامنٹ کھیلنے والی بھی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر بن چکی ہیں۔میچ میں میلبرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے، پرتھ نے مطلوبہ ہدف 13.3 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔بیتھ مونی نے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، صوفی دیوائن 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔میلبرن رینیگیڈ کی جانب سے ٹیلا ولامنک نے واحد وکٹ حاصل کی۔




