فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے)میں دفتری اوقات کا نیا شیڈول نافذ کیا گیا ہے جس کے مطابق اب ہفتہ کے روز ایف ڈی اے میں تعطل ہو گی جس کے باعث سوموار سے جمعہ کے روز دفتری اوقات صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گے، جبکہ جمعہ کے روز نمازِ جمعہ کے لیے دوپہر ایک بجے سے دو بجے تک ایک گھنٹے کا وقفہ ہوگا۔ ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایف ڈی اے)محمد آصف چوہدری نے اتھارٹی کے دفتری اوقات کار میں تبدیلی کا باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ یہ فیصلہ ایف ڈی اے کے گورننگ باڈی کے 126ویں اجلاس میں دی گئی منظوری کے تحت کیا گیا ہے جس کی روشنی میں نئے دفتری اوقات کار اور ہفتہ وار تعطیلات کا شیڈول نافذ کر دیا گیا ہے۔حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ نئے شیڈول کے نفاذ کے باوجود ادارہ سے متعلقہ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے طے شدہ سرکاری امور، اجلاسوں اور دیگر سرکاری مصروفیات متاثر نہیں ہوں گی۔




