پٹرول6روپے 59پیسے ڈیزل 4روپے 25پیسے سستا

اسلام آباد (بیوروچیف)حکومت نے پٹرول 6روپے 59پیسے، ڈیزل 4روپے 25پیسے فی لیٹر سستا کر دیا آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت346روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 378روپے فی لیٹر کردی گئی ۔ پیٹرول کی سابقہ قیمت 352 روپے 59 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر تھی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج 7 نومبر سے ہوگا یہ قیمتیں 10 نومبر 2026 تک برقرار رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں