پاکستانی نوجوان کا کارنامہ’ ٹائپنگ میں ورلڈ ریکارڈ قائم

ملتان (بیوروچیف)بستی ملوک کے شہری نے صرف 1.29سیکنڈ میں انگریزی حروفِ تہجی ABC ٹائپ کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ورلڈٹائپنگ کے اس منفرد مقابلے میں اس سے قبل آسٹریلیا کے ایک شہری نے 1.86 سیکنڈ میں انگریزی حروفِ تہجی ٹائپ کیے تھے، جبکہ بھارت کے ایک شہری نے بھی 1.86 سیکنڈ میں یہ کارنامہ سرانجام دے کر برابر کا ریکارڈ بنایا تھا۔بستی ملوک کے شہری خاور مبشرمبین نے دونوں سابقہ ریکارڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے محض 1.29 سیکنڈ میں ABC ٹائپ کرکے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،انہیںاس کامیابی پر گولڈ میڈل اور سرٹیفکیٹ دیا گیاہے۔اس کامیابی کے بعد بستی ملوک سمیت علاقے بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، شہری نے اپنی اس کامیابی کو پاکستان کے نام کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز صرف میری ذاتی کامیابی نہیں بلکہ میرے ملک پاکستان کے لیے ایک تحفہ ہے، اس کامیابی کے پیچھے میرے والدین کی دعائیں، اساتذہ کی رہنمائی اور محنت شامل ہے،یہ ریکارڈاس بات کاثبوت ہے کہ محنت، لگن اور مسلسل کوشش سے محدود وسائل میں رہتے ہوئے بھی عالمی سطح پر اپنی پہچان بنائی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں