فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)پاکستان کی بھٹہ انڈسٹری کو جدید و جدید ترین زگ زیگ (Zig-Zag)ٹیکنالوجی پر استوار کرنے کے حوالے سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI)کے ریجنل دفتر میں ایک اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں چین کے اعلی سطح کے وفد اور ‘برکس کلن اونرز ایسوسی ایشن آف پاکستان’ کے عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس کی مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر لیبر پنجاب محترمہ کلثوم حئی تھیں، جبکہ تقریب کی میزبانی کے فرائض ریجنل چیئرمین FPCCI زکی اعجاز نے سرانجام دیے۔ریجنل چیئرمین FPCCIذکی اعجاز نے چینی وفد کا پرجوش استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پاک انہوں نے بھٹہ انڈسٹری میں جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے اس قسم کے مشترکہ اجلاسوں کو سنگِ میل قرار دیا۔ڈائریکٹر لیبر پنجاب محترمہ کلثوم حئی نے اپنے خصوصی خطاب میں بھٹہ انڈسٹری کی جدت، ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور لیبر کی فلاح و بہبود پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صنعتوں میں جدید اصلاحات اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ورکرز کی بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔برکس کلن اونرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سرپرستِ اعلی مہر عبدالحق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ بھٹہ مالکان کو جدید ترین چینی ٹیکنالوجی اپنا کر انڈسٹری کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے آسان اقساط پر قرضہ جات کی سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مالی معاونت کے بغیر اس شعبے کی مکمل جدید کاری ممکن نہیں۔




