ڈیڑھ کروڑ کا سامان ہڑپ کرنیوالے مارکی مالک کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)منصور آباد پولیس نے شہری سے ڈیڑھ کروڑ مالیت کا سامان ہڑپ کرنیوالے مارکی مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ، تفصیل کے مطابق متاثرہ شہری زاہد نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ کینال روڈ پر واقع پریمیئم کانٹینٹل میرج ہال کے مالک خان بہادر نے مارکی کی تزئین و آرائش کیلئے تقریبا ڈیڑھ کروڑ مالیت کا سامان منگوایا بعد ازاں رقم کا مطالبہ کیا تو لیت و لعل کے بعد کچھ رقم واپس کی اور ایک کروڑ47لاکھ کا چیک دیا جو کہ حسب وعدہ بنک سے کیش نہ ہو سکا جس پر نشاط آباد پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مارکی مالک خان بہادر کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں