تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سرگودھا روڈ پر تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی، بتایا جاتا ہے کہ 2ج ب کا رہائشی قاسم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ جب وہ سرگودھا روڈ پر پہنچا تو عقب سے آنیوالی کوہستان کمپنی کی تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں