پراسرار صحرا جہاں الیکٹرک آلات کام نہیں کرتے

میکسیکو (مانیٹرنگ ڈیسک)میکسیکو کا زون آف سائلنس ایک ایسا پراسرار صحرائی علاقہ ہے جہاں قدم رکھتے ہی موبائل فونز، ریڈیو سگنلز اور سیٹلائٹ سسٹمز کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں، جبکہ سمت بتانے والا کمپاس بھی دیوانہ وار گھومنے لگتا ہے۔اس جگہ کو عالمی شہرت جولائی 1970 میں ملی جب امریکی فضائیہ کا ایک ایتھینا راکٹ اپنے راستے سے سینکڑوں میل بھٹک کر پراسرار طور پر اس صحرا کے مرکز میں آ گرا تھا۔ یہاں گرنے والے متعدد شہابِ ثاقب اور آسمان پر چمکنے والی انوکھی روشنیاں اس خطے سے جڑی خلائی مخلوق کی کہانیوں کو مزید ہوا دیتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں