ڈاکو،چور بے لگا،25وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آبادمیں ڈکیتی ، راہزنی اورچوری کی25سنگین وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو خواتین کو بے آبرو،5لڑکیوں اور 60سالہ شہری کو اغوا کر لیا گیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ڈجکوٹ کے علاقہ 254گ ب کے مشتاق کی اہلیہ (ح) کو اوباش ملزم طارق اور جڑانوالہ کے علاقہ شوکت آباد کے اشرف کی بیٹی(م) کو احمد نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، ملت ٹائون کے علاقہ121ج ب کے ناظم کی اہلیہ(ف) کو نامعلوم ملزمان، حیدر ٹائون کی حمیراں بی بی کی بیٹی(م) کو ملزمان رئیس وغیرہ، روشن والا کے علاقہ243ر۔ب کے الیاس کی اہلیہ(ش) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم، جڑانوالہ کے علاقہ353گ ب کے اقبال کی بیٹی(ط) کو یاسر وغیرہ، کھرڑیانوالہ کے علاقہ109ر۔ب کی ناز بی بی کی بیٹی(ل) کو نامعلوم نے اغوا کر لیا۔ ملت ٹائون کے علاقہ اسماعیل گرین سٹی کے حمزہ کا 60سالہ والد یوسف گھر عزیزوں کو ملنے گلفشاں کالونی گلی نمبر5گیا نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ینگ والا زرعی یونیورسٹی کے محمد اسلم کے گھر کے تالے توڑ کر 10تولے زیورات نقدی اورسامان چوری، سول ہسپتال کے باہر اعظم سے30ہزار و فون، الائیڈ ہسپتال کے قریب شبیرحسین سے27ہزار و فون، بکر منڈی کے قریب جواد کے گھر سے قیمتی سامان چوری، زبیر ٹائون کے زین سے15ہزار و فون، ڈی گرائونڈ کے قریب احمد رضا سے7لاکھ کا فون اور45ہزار چھین کر لے گئے، پیپلز کالونی نمبر1کے خلیل احمد سے50ہزار ،225ر۔ب کے شہزاد کے گھر سے لاکھوں کا سامان ، ڈیفنس فورٹ سمندری روڈ کے قریب عثمان کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیورات نقدی لوٹ کر لے گئے،گئو شالہ موڑ کے قریب صداقت علی سے 40ہزار و فون، 280ر۔ب کے رحم کی حویلی سے بکرے چوری،59گ ب کے جواد کے گودام سے سامان چوری،105گ ب سے سلیم کے زیر تعمیر گھر سے لاکھوں کے مویشی چوری، 470گ ب کے نثار کے گھر کا صفایا کر دیا گیا دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، علاوہ ازیں دھنولہ کے سرمد افضل، دالووال دربار سے شوکت،353گ ب کے قاسم،119گ ب کے مدثر عباس،279گ ب کے طالب حسین اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں