لاہور(شو بز نیوز)صدارتی تمغہ یافتہ معروف مزاحیہ اداکاراسماعیل تاراکی چوتھی برسی 24نومبر کو منائی جائے گی۔تقریباً 5 دہائیوں تک اپنی جاندارمزاحیہ کردارنگاری کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے اسماعیل تارا16نومبر1949کو کراچی میں پیدا ہوئے ،1964 میں پہلی پرمرتبہ اسٹیج پراسماعیل تارا نے اس وقت پرفارمنس دی جب ان کی عمر صرف پندرہ سال تھی۔70 کی دہائی میں ضیا ء محی الدین شومیں پرفارمنس کے بعد ٹی وی کے لیے راہیں ہموارہوئیں اور بعدازاں مزاحیہ سیریزففٹی ففٹی نے ان کے لئے شہرت کے دروازے کھول دئیے۔اسماعیل تارا نے ٹی وی ڈراموں کے علاوہ فلم میں بھی اپنی دھاک بٹھائی،سلوراسکرین پربہترین اداکاری پر انہیں پانچ مرتبہ بہترین مزاحیہ اداکارکا نگارایوارڈ دیا گیا




