دنانیر مبین نے ماسکو میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

ماسکو ( شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ دنانیر مبین نے بین الاقوامی سطح پر اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ماسکو میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔روسی دارالحکومت ماسکو میں انٹرنیشنل یوریشین فلم ایوارڈز، جسے ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈز بھی کہا جاتا ہے، کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے شرکت کی۔تقریب میں دنانیر مبین کو پاکستانی فلم میرا لیاری میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکارہ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں