دبئی (این این آئی)بولی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنے عالیشان بنگلے منت اور گھریلو زندگی سے متعلق ایک دلچسپ اور حیران کن انکشاف کر کے مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے۔شاہ رخ خان نے حال ہی میں دبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں معروف فلم ساز اور میزبان کرن جوہر نے ان سے دلچسپ سوال کیا کہ انہیں اپنے گھر میں کون سے کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔اس سوال کے جواب میں بولی ووڈ سپر اسٹار نے حسب معمول اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں اپنے ہی گھر میں کچھ بھی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔




