آبنائے ہرمز میں جہازوں کی بندش ‘کھاد بحران کا خدشہ

نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک)اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا کہ مشرقِ وسطی کی جنگ اور آبنائے ہرمز میں کھاد بردار تجارتی جہازوں کی آمد و رفت معطل ہونے سے دنیا کے متعدد غریب اور ترقی پذیر ممالک میں شدید غذائی قلت اور قحط کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ عالمی ادارے کی جاری کردہ ہنگامی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز دنیا بھر میں زرعی کھاد کی ترسیل کا سب سے بڑا سمندری راستہ، جہاں جنگی کشیدگی اور بحری ناکہ بندی کے باعث درجنوں جہاز پھنس چکے۔ اقوامِ متحدہ کے حکام کا کہنا تھا کہ اس بحران سے نمٹنے کے لیے امریکہ اور ایران کی فوری سیاسی رضامندی اور تعاون ناگزیر تاکہ زرعی پیداوار کو تباہی سے بچایا جا سکے۔ سوڈان میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران خوراک کی قیمتیں دگنی ہو چکی جبکہ نیپال اور دیگر ایشیائی ممالک میں کسانوں کے لیے مہنگی کھاد خریدنا ناممکن ہوتا جا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں