مشترکہ دیوار کے تنازعہ پر ہمسائے کو قتل کرنیوالا ملزم12سال بعد گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون ارسلان باری نے مشترکہ دیوار کا حصہ مانگنے پر ہمسائے کو قتل کرنیوالے ملزم کو 12 سال بعد گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے علاقہ رسول پارک گلی نمبر14 میں افتخار احمد نے مکان تعمیر کر رکھا تھا اور ہمسایہ نثار احمد اپنا گھر تعمیر کرنے لگا تو افتخار نے مشترکہ دیوار کا حصہ مانگا تو 2جولائی 2014ء کو مشترکہ دیوار کا حصہ مانگنے پر نثار احمد وغیرہ نے چھریوں کے وار کر کے افتخار احمد کو قتل اور اس کے بھائی نصیر احمد کو زخمی کر کے فرار ہو گیا تھا۔ تاہم ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ہمسائے کے قاتل نثار احمد کو 12سال بعد گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔ سی پی او تنویر حسین نے ملزم کو گرفتار کرنے پر شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں