پاک چین اقتصادی دوستی کے فروغ میںSIFCکا اہم کردار

اسلام آباد (بیوروچیف) پاک چین اقتصادی دوستی کے فروغ میں ایس آئی ایف سی کی موثر کاوشیں جاری ہیں، جس سے تجارت و سرمایہ کاری میں وسعت پیدا ہو رہی ہے۔اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اعلی حکام نے چینی کمپنی ٹرانسشن ہولڈنگز کے چیئرمین جارج ژو اور ٹیکنو گروپ کے سی ای او عامر الاوالہ سے ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے اور صنعتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔مذاکرات میں اقتصادی تعلقات کے فروغ، کاروباری اداروں کے مابین باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر گفتگو ہوئی۔ایس آئی ایف سی نے پاکستان میں چینی سرمایہ کاری، کاروباری وسعت اور صنعتی ترقی کیلئے بھرپور تعاون اور سہولت کاری کے عزم کا اعادہ کیا۔ ایس آئی ایف سی علاقائی شراکت داریوں کو مضبوط بنانے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے اور پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے میں مصروف عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں