عراق میں بڑے پیمانے پر خام تیل کی اسمگلنگ

بغداد( مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے وزیراعظم نے ملک کی بندرگاہوں اور سرحدی راستوں کے ذریعے خام تیل کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات ثابت ہونے پر نو اعلی سرکاری افسران کو فوری طور پر عہدوں سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ بغداد میں وزیراعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انسدادِ بدعنوانی کی خصوصی کمیٹی کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے منظم گروہ تیل اسمگل کر کے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا رہے۔ حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ برطرف کیے گئے افسران کے خلاف فوجداری مقدمات درج کر کے ان کے اثاثے منجمد کرنے کی کارروائی شروع کر دی گئی اور تحقیقات میں سامنے آنے والے مزید شواہد کی بنیاد پر دیگر بااثر شخصیات کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں