نامعلوم وجوہات پر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

صوابی (نامہ نگار)موضع دولت ضلع صوابی میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھانہ یارحسین کی رپورٹ کے مطابق ضیا اللہ سکنہ دولت نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اور ان کا بھائی روح اللہ فرنٹیئر کور بلوچستان میں ملازم ہیں جبکہ دوسرا بھائی 31سالہ عباس علی محنت مزدوری کرتا ہے، میں چھٹی پر گھر آیا تھا اور گزشتہ شب اہل خانہ سمیت گھر میں موجود تھے کہ اس دوران گھر کا بیرونی دروازہ کھٹکھٹایا باہر آکر دیکھا تو مسمیان توقیر اور وصال باہر کھڑ ے تھے کہ ہمارا عباس علی کیساتھ کچھ کام ہے، جس پر عباس علی باہر آکر تینوں گفتگو کررہے تھے اور میں گھر واپس چلا گیا بعد ازاں اطلاع ملی کہ مقبرہ کے قریب ڈھیری کے مقام پر عباس علی کی لاش قتل شدہ پڑی ہے جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں وہ خون میں لت پت قتل شدہ پڑا تھا، مجھے پورا یقین اور تسلی ہے کہ میرے بھائی عباس علی کو توقیر اور وصال نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا وجہ قتل سردست معلوم نہیں ہے ایف آئی آر درج ہونے پر ایس ایچ او تھانہ یارحسین عبدالولی خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب چھاپہ زنی کرتے ہوئے قتل میں ملوث دونوں ملزمان توقیر اور یونس ساکنان دولت شیخان کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں