جڑانوالہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے ایم این اے بلال بدر چوہدری نے سٹی جنرل سیکرٹری و سابق کونسلر سعید انور بھولا اور ایم ایس سوشل سیکورٹی ہسپتال ڈاکٹر فدا حسین کے ہمراہ ہسپتال کا دورہ کیا اور مردانہ/زمانہ وارڈ و دیگر شعبہ جات میں فرا ہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر ایم این اے بلال بدر چوہدری نے سوشل سیکیورٹی ہسپتا ل میں فراہم کردہ طبی سہولیات اور انتظامی امور کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اولین ترجیح ہے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف صحت کے شعبہ میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں حکومت ڈا کٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدماتِ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے حکومت صحت کے شعبہ میں مزید بہتر ی لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے اور سرکاری ہسپتالو ں میں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے اس موقع پر ایم ایس سوشل سیکورٹی ہسپتال ڈاکٹر فدا حسین نے ہسپتا ل میں داخل مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات سے آگاہ کیا اور سوشل سیکورٹی ہسپتال مز ید کی بہتری کیلئے تجاویز پیش کیں جس پر ایم این اے بلال بدر چوہدری نے یقین دہانی کروائی کہ سوشل سیکیورٹی ہسپتال کی بہتری کیلئے تجاویز پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا۔




