لاہور (بیورو چیف)ملک میں موٹر سائیکلز اور تھری ویلرز کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 28فیصد اور 9فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے اعداد و شمار جاری کردئیے۔جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پہلے چار ماہ میں ملک میں موٹر سائیکلز کے7لاکھ46ہزار166یونٹس فروخت ہوئے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5لاکھ 84ہزار 731یونٹس کے مقابلے میں 28فیصد زیادہ ہیں۔موٹر سائیکلز کی فروخت ایک لاکھ 98ہزار 357یونٹس ریکارڈ کی گئی، جو ستمبر کے ایک لاکھ 95ہزار 626یونٹس کے مقابلے میں ایک فیصد جبکہ گزشتہ سال اکتوبر کے ایک لاکھ 61 ہزار 607یونٹس کے مقابلے میں 23فیصد زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں تھری ویلرز کی فروخت 13ہزار 387یونٹس ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 12ہزار 294یونٹس کے مقابلے میں 9فیصد زیادہ ہے۔




