ساہیوال (بیوروچیف ) ڈیوٹی پر مامور جونیئر ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی، ہاتھا پائی اور روڈ بلاک کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج،پاکپتن چوک میں ڈیوٹی پر مامور جونیئر ٹریفک وارڈن سید اطہر عباس نے تیز رفتاری اور غفلت سے موٹر سائیکل چلانے پر شہری رضوان ولد یوسف کو روک کر حسبِ ضابطہ چالان کیا، جس پر ملزم مشتعل ہوگیا اور گالم گلوچ، روڈ بلاک کرنے کے بعد ٹریفک وارڈن سے ہاتھا پائی شروع کر دی۔ملزم ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹر سائیکل چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔




