واٹس ایپ نے گروپ ممبرز کی حد 1500کر دی

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ نے گروپ چیٹس میں ممبرز کی زیادہ سے زیادہ تعداد 1024سے بڑھا کر 1500کر دی ہے جس کے بعد اب گروپ ایڈمنز ایک گروپ میں 1500افراد شامل کر سکیں گے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ واٹس ایپ بِیٹا اِنفو کے مطابق اس نئی سہولت کا اطلاق عام گروپ چیٹس کے ساتھ ساتھ کمیونٹی گروپس پر بھی ہوگا۔یہ اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرائی جا رہی ہے لیکن مرحلہ وار فراہمی کے باعث فی الحال تمام صارفین کو یہ سہولت دستیاب نہیں۔گروپ ممبرز کی تعداد بڑھانے کا اعلان واٹس ایپ کی جانب سے گروپ چیٹس کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ان فیچرز میں تمام ممبرز کو ایک ساتھ ٹیگ کرنے کے لیے @all، پولز کی آخری تاریخ مقرر کرنے اور موجودہ گروپ سے نیا گروپ بنانے کی سہولت شامل ہے۔اس کے علاوہ واٹس ایپ نے گروپ اسٹیٹس، پن کیے گئے پیغامات کو بغیر کسی وقت کی پابندی کے نمایاں رکھنے اور گروپ میں مینشنز و براہِ راست جوابات کے لیے نیا فلٹر بھی متعارف کرایا ہے۔نئے فیچر کے تحت گروپ میں شامل ہونے والے نئے ممبرز کے ساتھ پہلے سے بھیجے گئے پیغامات بھی شیئر کیے جا سکیں گے، تاکہ وہ گروپ کی سابقہ گفتگو سے آگاہ ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں