پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو شکست دیدی

دوحہ (سپورٹس نیوز) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل مقابلے میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48رنز سے شکست دے دی ۔ دوحہ میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی۔بھارت اے کی ٹیم 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 49 اوورز میں 265 رنز تک پہنچ سکی تھی کہ اس کی آخری وکٹ بھی گر گئی۔بھارت اے کے کپتان تلک ورما نے شاندار سنچری اسکور کی، تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ تلک ورما 149 گیندوں پر 100 رنز بنا کر احمد دانیال کی گیند پر وکٹ کیپر روہیل نذیر کے ہاتھوں کیچ آٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔احمد دانیال نے فل لینتھ گیند پر تلک ورما کو آٹ کرکے پاکستان کو فتح دلائی۔ روہیل نذیر نے شارٹ فائن لیگ پر دوڑتے ہوئے عمدہ کیچ پکڑا۔شہباز احمد نے 49 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں ایک چوکا اور 4 چھکے شامل تھے۔ دونوں کے درمیان ساتویں وکٹ کے لیے 100 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی، تاہم علی رضا نے شہباز احمد کو آٹ کرکے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ ابھیشک شرما 70 اور شہباز احمد نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے علی رضا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، حسن نواز نے 3 جبکہ محمد عمران نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔علی رضا نے یکے بعد دیگرے شہباز احمد اور وپراج نگم کو آٹ کیا، جبکہ ہرشت رانا کو صفر پر محمد عمران نے پویلین بھیج دیا۔اس سے قبل پاکستان شاہینز کی ٹیم آخری اوور میں 313 رنز بناکر آٹ ہوگئی تھی، حسن نواز نے 79، معاذ صداقت نے 59 اور شامل حسین نے 33 رنز اسکور کیے۔پاکستان شاہینز کی جانب سے معاذ صداقت، حسن نواز اور فرحان یوسف نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ فرحان یوسف نے 48 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ وہ پرنس یادیو کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آٹ ہوئے۔احمد دانیال 8 رنز بناکر ہرشت رانا کی گیند پر کیچ آٹ ہوئے، جبکہ علی رضا 2 رنز بناکر پرنس یادیو کی گیند پر بولڈ ہوئے۔بھارت اے کی جانب سے وپراج ، سریانش، پرنس یادیو اور ہرشتھ رانا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا، پرنس یادیو نے 7 چوکے اور ایک چھکا کھایا، جبکہ ہرشت رانا کو پاکستانی بیٹرز نے 8 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔پاکستان شاہینز کی اننگز کے دوران پچ پر گیند کہیں تیز اور کہیں سست آتی رہی، تاہم پاکستانی بیٹرز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعہ 313 رنز تک پہنچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں