4

ACC ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کیلئے پاکستان ویمنز اے سکواڈ کا اعلان

لاہور (سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے لیے پاکستان ویمنز اے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 13 سے 22 فروری تک بنکاک،تھائی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ویمنز اے ٹیم کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ بھارت اے، متحدہ عرب امارات اور نیپال سے ہوگا،جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش اے، سری لنکا اے، ملائیشیا اور میزبان تھائی لینڈ شامل ہیں۔ ہر گروپ کی سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔آف اسپن آل رائونڈر امِ ہانی کو 15 رکنی پاکستان ویمنز اے اسکواڈ کی قیادت سونپی گئی ہے، جبکہ تجربہ کار فاسٹ بالر وحیدہ اختر اور بلے باز شوال ذوالفقار ٹیم کے اہم کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کی کپتان ایمان ناصر اور بلے باز کومل خان کو بھی حالیہ بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔دیگر بلے بازوں میں گل رخ، حفصہ خالد اور حرینہ سجاد شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں