ASPسٹی انعم شیر نے گشت کے نظام کو مزید وسیع کر دیا

سرگودھا(بیوروچیف) اندرون شہر میں امن وامان یقینی بنانے کے لیے سٹی سرکل کے تمام تھانوں نے کڑی نگرانی اور گشت کے نظام کو مزید وسیع کردیا ہے۔ جرائم پیشہ عناصر اور شہر کا حسن تباہ کرنیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔ان خیالات کا اظہارASPسٹی انعم شیر نے کیا ا نہو ں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ھے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق سٹی سرکل کے تمام تھانوں کے SHO اور دیگر عملہ اندرون شہر کو کرائم فری بنانے کے لیے کوشاں ھے یاد رہے ایس۔ڈی۔پی۔او میڈم انعم شیر قابل محنتی ایماندار پولیس افسر ہیں اور پیچیدہ سے پیچیدہ کیس حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں وہ ظلم ناانصافی کے مارے لوگوں کے لیے مسیحا کے طور پر پہچانی جاتی ہیں اور اپنے سینئر افسران ڈی۔آئی۔جی سرگودھا شہزاد آصف خان اور ڈی۔پی۔او صہیب اشرف گجر کی ھدائت کے مطابق دفتر میں انے والے ہر سائل سے ہر ممکن تعاون کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں