2

DCسرگودھا کا چارج سنبھالتے ہی کوٹ مومن کا دورہ

سرگودھا (بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری نے چارج سنبھالنے کے فوری بعد تحصیل کوٹمومن کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رانا محمد ابوبکر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹمومن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور دستیاب ادویات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور عملے سے گفتگو کرتے ہو ئے ہدایت کی کہ عوام کو بروقت اور معیاری علاج کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر آفس کوٹمومن کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں تحصیل میں جاری انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں