DCٹوبہ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کا اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کامیابی سے مکمل ہو گی، انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 4 لاکھ 40ہزار 4 بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گی، جبکہ مہم کا ابتدائی ہدف 4لاکھ 33ہزار 383 مقرر تھا۔ پولیو ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 101فیصد ہدف حاصل کیا ۔ مہم کے پانچویں روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کی انتھک محنت اور لگن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز نے شدید گرمی کے باوجود جس جذبے اور عزم کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیے، وہ قابل تحسین ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اس کامیابی کو ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، والدین اور فیلڈ ٹیموں کے باہمی تعاون کا نتیجہ قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں