DEOسکینڈری کی کاوشوں سے گورنمنٹ ہائی سکول ڈنڈیوال میں کمروں کی تعمیر شروع

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) ڈی ای او سیکنڈری سردار ساجد کی کاوشوں سے گورنمنٹ ھائی سکول ڈنڈیوال میں کمروں کی تعمیر،مخیر حضرات نے 70لاکھ کی خطیر رقم سے کمروں کی تعمیر کا کام شروع کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ای او سیکنڈری فیصل آباد سردار ساجد کی کاوشوں سے گورنمنٹ ھائی سکول276ڈنڈیوال میں بچیوں کیلئے مخیر حضرات نے 70لاکھ کی خطیر رقم سے کمروں کی تعمیر کا آغاز کروا دیا سابق سی ای او ایجوکیشن وقار احمد ،ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے کمروں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا سردار ساجد کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام فلاحی کاموں میں دل کھول کر خرچ کرتی ہے بس عوام کو اعتماد ہونا چاہئیے کہ ان کی رقم نیکی کے کاموں میں ایمانداری سے صرف ہو گی مخیر حضرات کی بدولت ہی بہت سارے عوامی فلاح کے منصوبے مکمل ہوتے ہیں اسی طرح گورنمنٹ ہائی سکول ڈنڈیوال میں مخیر حضرات کی بدولت ہی بچوں کو بیٹھنے کیلئے کمرے دستیاب ہو سکے گے جہاں بچے اپنی تعلیم حاصل کرے گے جب تک اس سکول میں بچے تعلیم حاصل کرتے رہے گے مخیر حضرا ت کو اجر ملتا رہے گا ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد سردار ساجد کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری سکولز میں معیاری تعلیم کیلئے ہم دن رات کوشاں ہیں اور تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ہے کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ رہے عوام بھی سرکاری سکولز کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں