20

FBRکا دائرہ کار مزید شعبوں تک بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) ایف بی آر نے چینی ، سگریٹ ، کھاد اور سیمنٹ کی صنعت میں کامیابی کے بعد ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا دائرہ کار اسٹیل کی صنعت، فارماسیوٹیکلز ،مصالحہ جات، بسکٹ اور دیگر پیک شدہ مصنوعات سمیت مزید شعبوں تک دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ذریعے منفرد شناختی نشانات سے ایف بی آر اربوں روپے کی ٹیکس چوری روکنے میں کامیاب ہوا۔ریگولیٹری ماہرین کے مطابق پاکستان میں ٹیکس چوری ، غیر قانونی اشیا کی خریدوفروخت ، مصنوعات کی پیداوارکے درست ڈیٹا کی نشاندہی میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ذریعے قوانین پر مثر انداز میں عملدرآمد کرنے میں زبردست کامیابی حاصل ہوئی اور حالیہ عرصے میں غیر قانونی تمباکو ، شوگر اور دیگر اشیا کے خلاف ایف بی آر نے زبردست کامیابی حاصل کی، کئی شوگر ملوں کی پیداواری یونٹ کو ٹریک اینڈ ٹریس کی مہر نہ لگانے پر سیل کیاگیا جب کہ ملک میں بڑے پیمانے پر ایسے کروڑ وں روپے مالیت کے غیر قانو نی سگریٹ کو پکڑ اگیا جن پیکٹ پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی مہر نہیں تھی ۔ریگولیٹری نظام سے وابستہ ماہرین کے مطابق، ٹی ٹی ایس اب ایک ملک گیر الیکٹرانک مانیٹرنگ فریم ورک کی شکل اختیار کر چکا جو پیداواری مرحلے پر محفوظ، سلسلہ واراور چھیڑ چھاڑ سے محفوظ یو آئی ایمز کی کی تنصیب کے ذریعے پیداوار کی مقدار پر حقیقی وقت میں نگرانی کوممکن بناتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں