LPGکھلے عام بلیک، عوام کی زندگی اجیرن

فیصل آبا د( سٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی فیصل آباد(صدر)یاسراقبال کھارا ایڈوو کیٹ نے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ، قیمتوں میں خودساختہ ہوشربا اضافہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایل پی جی مافیا خلیج بحران کی آڑ میںمصنوعی قلت پیدا کر کے من مانے نرخ وصول کرکے عوام کی جیبوں پر دن دہاڑے ڈاکہ ڈال رہاہے جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی کاکرداراداکرہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایل پی جی کی کھلے عام بلیک مارکیٹنگ اور ناجائز منافع خوری نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ مافیا سرکاری نرخوں کو جوتی کی نوک پر رکھتے ہوئے من مانے ریٹ وصول کر رہا ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان ہے بلکہ غریب عوام کے ساتھ کھلی ناانصافی بھی ہے۔ غریب اور متوسط طبقہ جو پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے، بنیادی ضرورت کے حصول کیلئے بھی ذلیل و خوار ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایل پی جی ہر گھر کی بنیادی ضرورت بن چکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں