LPG کی قیمت میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(بیوروچیف) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیااوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 78روپے 28پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت کے تحت ایل پی جی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 304روپے 12پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر (11.8کلو) کی قیمت اب 3ہزار 588روپے 59 پیسے ہوگی، نئی قیمت یکم اپریل 2026سے لاگو ہوگی اور مقامی و درآمدی ایل پی جی دونوں پر نافذ ہوگی۔اوگرا کے مطابق ایل پی جی پروڈیوسر پرائس 3ہزار 101روپے 25پیسے فی سلنڈر مقرر کی گئی ہے، قیمت میں مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسپورٹ مارجن بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں