12

PTIکا ہڑتال کی کال دینا قومی مفاد کو نقصان پہنچانا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ نون کے سابق سٹی جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ اور ممبر سنٹرل کمیٹی سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے 8 فروری 2026کو دی گئی ہڑتال اور پہیہ جام کی کال کو پاکستان کی بزنس کمیونٹی مسترد کرتی ہے کیونکہ یہ ملکی معیشت، روزگار اور عام شہری کے خلاف ایک کھلی سازش ہے۔ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ہڑتال کی کال دراصل ملک کو یرغمال بنانے کی سیاست ہے۔ ایسے نازک وقت میں جب پاکستان کی معیشت انتہائی مشکلات کے بعد بمشکل استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے، پہیہ جام کی کال دینا قومی مفاد کو شدید نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔نے کہا کہ ایک دن کی ہڑتال سے حکومت کو ٹیکسوں کی مد میں اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے، صنعتیں بند ہو جاتی ہیں، برآمدی آرڈرز لیٹ ہو جاتے ہیں، سرمایہ کار خوفزدہ ہو کر پیچھے ہٹ جاتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں