SHOتھانہ پیپلز کالونی کی کارروائی،قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پرتھانہ پیپلز کالونی پولیس کی بڑی کارروائی ۔قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار ۔ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی انسپکٹر رانا مغفور احمد خاں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بیرون ضلع سے اشتہاری ملزم سہیل سردار کو گرفتار کرلیا ۔ملزم تھانہ پیپلز کالونی کے مقدمہ940/25بجرم 302/324/34/337f ت پ میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم سہیل نے کچھ عرصہ قبل عامر نعیم کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا تھا۔ تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ۔ سٹی پولیس آفیسرنے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان اور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں