SIکامبینہ طور پر اقدام قتل میں ملوث ، ملزم کو نامزد کرنے سے انکار

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ تھانہ صدر میں تعینات سب انسپکٹر افضال بھٹی مبینہ طور پر اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث مبینہ مرکزی ملزم کو نامزد کرنے سے صاف انکاری،مبینہ مرکزی ملزم آزاد گھومنے لگا،مدعی مقدمہ کا ارباب اختیار سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 61 گ ب کے رہائشی عارف کا کہنا ہے کہ سائل تھانہ صدر کے مقدمہ نمبر 195/26 کا مدعی ہے مقدمہ میں نامزد ملزم نے الزام علیہ شوکت مسیح کے اکسانے پر آصف کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا الزام علیہ شوکت مسیح نے مقدمہ میں نامزد ملزم کو موٹر سائیکل اور پسٹل دیا ہے مدعی کا کہنا ہے کہ سائل اب مبینہ مرکزی ملزم شوکت مسیح کو مقدمہ میں نامزد کروانا چاہتا ہے جسکے لئے سائل نے باقاعدہ طور پر درخواست دائر کی ہے مگر مقدمہ تفتیشی سب انسپکٹر افضال بھٹی مبینہ طور پر الزام علیہ شوکت مسیح سے ساز باز ہو چکا ہے اور مبینہ مرکزی ملزم شوکت مسیح کو نامزد کرنے کی بجائے پست پناہی کر رہا ہے جسکی بنا پر مبینہ مرکزی ملزم آزاد گھوم رہا ہے اور مقدمہ کی پیروی کرنے پر سائل کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہا ہے سائل کا کہنا ہے کہ مقدمہ تفتیشی سب انسپکٹر افضال بھٹی مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کی مبینہ نہ صرف پست پناہی کر رہا ہے بلکہ مقدمہ واپس لینے پر سائل پر دبا ڈال رہا ہے مدعی مقدمہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب،ائی جی پنجاب،ار پی او سہیل اختر سکھیرا،سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر،ایس پی ٹائون جڑانوالہ حافظ امتیاز سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اختیارات کا ناجائز استعمال اور اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث مبینہ مرکزی ملزم کو نامزد نہ کرنے کی پاداش پر سب انسپکٹر افضال بھٹی کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے اور مبینہ مرکزی ملزم شوکت مسیح کو مقدمہ میں نامزد کرکے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں