UAE نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلئے کوالیفائی کرلیا

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)آئندہ برس بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے تمام 20 ٹیموں کی تصدیق ہو گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایشیا/ایسٹ ایشیاـپیسیفک کوالیفائر ٹورنامنٹ میں جاپان کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے،20 رنز کے عوض حیدر علی کی 3 وکٹیں، اوپنرز علی شان شرفو اور محمد وسیم کے درمیان 70 رنز کی شراکت داری نے جاپان کے خلاف میچ میں یو اے ای کو جیتنے میں مدد فراہم کی۔متحدہ عرب امارات، نیپال اور عمان کے ساتھ آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ میں3 ٹیموں میں شامل ہو گیا ہے۔میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ٹاپ 7 پوزیشن پر آنے والی افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے براہ راست ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں رسائی حاصل کی۔اس کے علاوہ ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ کی بنیاد پر نیوزی لینڈ، پاکستان اور آئرلینڈ نے میگا ایونٹ میں اپنی جگہ پکی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں