امریکی صدر مسئلہ کشمیر حل کرنے میں دلچسپی لیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شفیق احمدگجر نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل میں بھی عملی دلچسپی لیں گے۔ ان کی پاک بھارت جنگ بندی میں دلچسپی حوصلہ افزاء ہے۔ جاری بیان میں اُنہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں امن چاہتی ہیں تو کشمیر کا دیرینہ تنازع نظرانداز کرنا ممکن نہیں۔پاک بھارت جنگ سے پوری دنیا متاثر ہوگی۔ انکا کہنا تھا کہ انسانی بنیادی حقوق کے تحت امریکہ کو اپنی خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر کو ترجیح دینا ہوگی۔ مسئلہ کشمیر کے حل سے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد رکھی جاسکے گی۔انہوں نے کہا کہ دنیا روس یوکرین، اسرائیل فلسطین جیسے تنازعات کے حل میں دلچسپی لے رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں