16

ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے الیکشن کا شیڈول جاری

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) تعلیمی بورڈ فیصل آباد میں ایمپلائزویلفئیر ایسوسی ایشن کے انتخابات کا شیڈول جاری ،فدائن گروپ اور اتحاد گروپ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع،تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ فیصل آباد میںالیکشن کمشنر نوید قریشی نے ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی کے انتخابات کا شیڈول اور امیدواران کی فہرست جاری کر دی تعلیمی بورڈ فیصل آباد میں فدائن گروپ کے میاں عرفان شوکت صدر ،محمد علی اختر جنرل سکرٹری اور اتحاد گروپ کے ثاقب علوی صدر ،محمد نسیم گجر جنرل سیکرٹری کے امیدوار دیگر 14عہدوں پر دونوں گروپ کی جانب سے امیدواران بھرپور حصہ لے رہے ہیں اس طرح ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے الیکشن میں 16عہدوں پر ٹوٹل 32امیدوار وں میں مقابلہ ہو گا 29جنوری بروز بدھ صبح 09:00بجے تا شام04:00بجے تک ہو گی جس میں ووٹر اپنا ووٹ اپنی پسند کے امیدوار کو کاسٹ کر سکے گے ، دونوں گروپ نے اپنی الیکشن کمپین بھر پور طریقے سے جاری کر دی ہے اور جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق فدائن گروپ آج گیارہ سے ایک بجے تک جلسے کا انعقاد کرے گا اور اتحاد گروپ 28جنوری بروز منگل کو جلسے کا انعقاد رکر سکے گا اس کے بعد کوئی بھی گروپ جلسے کا انعقاد نہیں کر سکے گا ،تعلیمی بورڈ فیصل آباد میں الیکشن کی گہما گہمی عروج پر ہے اور ہر کوئی اپنے امیدوار کو جتوانے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں