مبینہ پولیس مقابلہ میں زخمی ڈرگ ڈیلر ہسپتال میں چل بسا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) بٹالہ کالونی کے علاقہ صدیقیہ قبرستان روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ میں شدید زخمی ہونے والا ڈرگ ڈیلر ہسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی، تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی ظہیر اختر نے گذشتہ دنوں صدیقیہ قبرستان روڈ پر منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں ڈرگ ڈیلر عظیم ولد بشیر احمد ریکارڈ یافتہ ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا تھا جو کہ گزشتہ شب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں