فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بھوآنہ کا دورہ کیا اورہسپتال کے وارڈز میں صفائی کا معیار نہ ہونے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی سرزنش کرتے ہوئے ہسپتال کے وارڈز،برآمدوں و دیگر حصوں کی واشنگ کا حکم دیا اور کہا کہ فینائل سے واشنگ مستقل بنیادوں پر ہونی چاہیے۔ انہوں نے گرم موسم کیباعث وارڈز میں فوری ایئرکنڈیشنڈ لگوانے کی ہدایت کی۔انہوں نے مریضوں کی عیادت اورادویات ملنے کے بارے میں دریافت بھی کیا۔کمشنر نے کہا کہ ہسپتال میں درکار وسائل کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان، اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ شینا اعظم،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔




