تاندلیانوالہ (نامہ نگار)تحصیل تاندلیانوالہ کے دیہات421گ۔ب میں سرکاری اراضی کو قابضین سے واگزار کرالیا گیاجہاں مافیا نے تجاوزات قائم کرکے قبضہ کررکھا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ ازکا سحر نے تجاوزات مافیا کے خلاف اپریشن کی نگرانی کی اور موقع پر بھاری مشینری سے قائم پختہ تجاوزات کا صفایا کرادیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے اور ایسے عناصر کا قلع قمع کیا جائے گا۔انہوں نے ریونیو افسران سے کہا کہ وہ سرکاری اراضی کی حفاظت یقینی بنائیں۔
