24

باصلاحیت طلبہ کو عالمی معیار تعلیم تک رسائی دلائیں

چنیوٹ(نامہ نگار)اسٹوڈنٹ کلب کے زیرِاہتمام چنیوٹ میںان ہاس یوکے ایجوکیشنل ایکسپو کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر سے دو سو سے زائد طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ ایونٹ کا مقصد برطانیہ میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ کو تعلیمی رہنمائی، مفت مشاورت اور داخلے کے متعلق معلومات فراہم کرنا تھا۔ایکسپو کی میزبانی برانچ مینیجر اسٹوڈنٹ کلب چنیوٹ، محترمہ سنبل لیاقت نے کی جبکہ بطور مہمانِ خصوصی لاہور برانچ کی برانچ مینیجر اور اسٹڈی ویزا اسپیشلسٹ محترمہ حما لیاقت نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) چنیوٹ شاہد محمود چوہدری، اللہ رکھا چوہدری، غلام مرتضی، مصعب رجوکہ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے جنہوں نے اسٹوڈنٹ کلب کی اس تعلیمی کاوش کو سراہا۔طلبا و طالبات کی جانب سے میڈم سنبل لیاقت کی جانب سے چنیوٹ جیسے چھوٹے شہر میں بین الاقوامی تعلیمی اداروں کو متعارف کروانے اور مقامی طلبہ کو عالمی تعلیمی مواقع سے جوڑنے کی یہ کاوش کو سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں